spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
17 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

فیول کی بڑھتی قیمتوں سے متاثرہ زرعی شعبے کیلیے حکومت بلوچستان کا ریلیف پیکج متعارف

کوئٹہ:
خطے میں کشیدگی اور فیول کی بڑھتی قیمتوں سے متاثر ہونے والے زرعی شعبہ کے لیے حکومت بلوچستان نے زرعی ریلیف پیکج متعارف کروا دیا۔
 
بلوچستان میں گندم کے کاشتکاروں کے لیے تھریشر فیول سبسڈی اسکیم پر عمل درآمد کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
 
اس موقع پر، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ ابتدائی مرحلے میں 3102 کسانوں کے اکاوٴنٹس میں سبسڈی منتقل کر دی گئی، آئندہ 2 سے 3 روز میں مزید 13128 کاشتکاروں کو ادائیگیاں کی جائیں گی۔ صوبے بھر میں 85 ہزار سے زائد کسان رجسٹرڈ جبکہ 74 ہزار سے زائد کی تصدیق مکمل ہوچکی ہے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تیار گندم کی فصل رکھنے والے چھوٹے زمینداروں اور کسانوں کو ترجیحی بنیادوں پر مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ فیول سبسڈی کے ذریعے تھریشر اخراجات میں کمی، کاشتکاروں پر اضافی مالی بوجھ کم ہوگا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن اور تصدیقی عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے، تمام اہل چھوٹے کاشتکاروں کو مرحلہ وار سبسڈی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ حکومت بلوچستان مشکل معاشی حالات میں کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے، زرعی پیداوار کے تحفظ کے لیے موٴثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں