spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
19 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

میرانشاہ: پاک فوج کے زیر اہتمام شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ

میرانشاہ میں پاک فوج کے زیر اہتمام  شمالی وزیرستان کے ملک و مشران اور عمائدین کا اہم جرگہ منعقد کیا گیا۔شمالی وزیرستان کے جی او سی نے جرگے کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور شمالی وزیرستان میں امن و خوشحالی کے لیے قبائلی عمائدین اور مشران کے کلیدی کردار کو سراہا، جرگے میں عوام و ریاستی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ شرکاء کو علاقے میں سرگرم دہشت گرد عناصر کی جانب سے امن کو نقصان پہنچانے کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا، افغانستان کے ساتھ سرحدی صورتحال اور اس کے علاقے پر اثرات کے متعلق گفتگو بھی کی گئی۔قبائلی عمائدین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امن، برداشت، حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں