spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
15 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

تہران میں شہید بچیوں کی تصاویر نے سب کو رُلا دیا، دل دہلا دینے والا منظر سامنے آگیا

ایران کے دارالحکومت میں امریکی حملے میں شہید ہونے والی معصوم بچیوں کی یاد میں ایک جذباتی اور علامتی اقدام کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران کے معروف تجریش اسکوائر میں مناب اسکول پر حملے میں جاں بحق ہونے والی بچیوں کی تصاویر آویزاں کر دی گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق یہ اقدام متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے تصاویر دیکھ کر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ 28 فروری کو ایران کے علاقے مناب میں ایک اسکول پر امریکی حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں بچیوں سمیت 160 سے زائد افراد شہید ہو گئے تھے۔ اس واقعے نے نہ صرف ایران بلکہ عالمی سطح پر بھی شدید ردعمل کو جنم دیا تھا۔دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے بھی اس سانحے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک منفرد اقدام کیا تھا۔انہوں نے پاکستان کے دورے کے دوران طیارے میں اپنی نشست پر شہید بچیوں کی تصاویر اور ان کے بستے رکھے اور سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ’یہ میرے احباب ہیں‘، جس سے انہوں نے متاثرہ بچوں کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔یہ واقعہ ایران میں عوامی جذبات کو مزید ابھارنے کا باعث بن رہا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے بھی عالمی سطح پر اس معاملے کو اٹھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں