spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
15 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

مودی کی ناقص معاشی پالیسیوں کیخلاف ہزاروں مزدور سراپا احتجاج، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ

مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے بھارت کے ہر طبقے کے لوگ متاثر ہونے لگے ہیں، جس کے سبب عام شہری کی زندگی اجیرن بن گئی۔بھارتی جریدہ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی شہر نوئیڈا میں تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر فیکٹری مزدوروں کا احتجاج پرتشدد شکل اختیار کر گیا۔ نوئیڈا میں فیکٹری مزدوروں کا احتجاج پرتشدد ہنگاموں میں تبدیل ہوگیا جہاں متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی عوام کا بدترین معاشی اور سماجی استحصال کر رہی ہے، عام آدمی کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے مزدوروں کے پرتشدد احتجاج کا ذمہ دار بی جے پی سرکار کی ناقص پالیسیوں کو قرار دیا۔ سربراہ سماج وادی پارٹی کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے حمایتی سرمایہ داروں کی من مانی کے باعث مزدور مناسب تنخواہ سے محروم ہیں۔
کانگریس رہنما اجے رائے کا کہنا تھا کہ اشتہارات سے خالی پیٹ نہیں بھرے جا سکتے، مزدوروں کے جائز مطالبات کو نظر انداز کرنا بند کیا جائے۔
 
ماہرین کے مطابق مودی سرکار کی ظالمانہ پالیسیوں سے تنگ مزدور سڑکوں پر نکل کر پرتشدد احتجاج کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ شائننگ انڈیا کے نام نہاد دعوؤں کے برعکس بڑھتے مظاہرے نااہل مودی کی ناکامیوں کا واضح ثبوت ہیں۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں