spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
15 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پشاور گیریژن میں تقریب

​خیبر پختونخوا میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پشاور گیریژن میں پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔

​پشاور آمد پر شہداء کے لواحقین نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی، ​تقریب میں کور کمانڈر پشاور نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور شہداء کے لواحقین سے فرداً فرداً ملاقات کی۔کور کمانڈر نے سوگوار خاندانوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور شہداء کی پاکستان کے لئے عظیم قربانیوں کو سراہا، ​تقریب کے دوران شہداء کے کارناموں اور ملک و ملت  کیلئے دی جانے والی قربانیوں پر مبنی خصوصی ویڈیوز دکھائی گئیں۔ان دستاویزی فلموں کے ذریعے شہداء کی پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے محبت کے بے مثال جذبے کو اجاگر کیا گیا، ​تقریب کے اختتام پر کور کمانڈر نے شہداء کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور تقریب میں شرکت پر لواحقین کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں