spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
15 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

امریکا کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات؛ ایران کا اعلیٰ سطح وفد اسلام آباد پہنچ گیا

ایران کا اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کے لیے پہنچ گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں جب کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

اسلام آباد آمد پر وفد کا استقبال پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا تاہم اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے بھی معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ مذاکرات تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان خطے میں تنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے اپنی سہولت کاری جاری رکھے گا۔

Video Player

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں