spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
15 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

حیران کن فیچرز سے لیس شاؤمی کا جدید سیکیورٹی کیمرا

اسمارٹ فون کی دنیا میں شاؤمی کا نام خاصا مقبول ہے تاہم اب اس کمپنی نے دیگر ڈیوائسز بھی متعارف کروانا شروع کر دی ہے انہیں میں جدید سیکیورٹی کیمرا بھی شامل ہے۔

یہ نیا اسمارٹ کیمرا گھر کی سیکیورٹی کے لیے بنایا گیا ہے اور اس میں کئی جدید فیچرز شامل ہیں۔

 اس ڈیوائس میں دو کیمرے نصب ہیں پہلا کیمرا 12 میگا پکسل کا جو دور کی چیزیں جبکہ دوسرا   8 میگا پکسل کا جسے۔وسیع منظر  دیکھنے کے لیے لگایا گیا ہے۔

اس کیمرے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ 4 کے مانیٹرنگ، 12 ایکس ہائبرڈ زوم، اور 3 ایکس لوز لیس زوم کو سپورٹ کرتا ہےکلر نائٹ ویژن کی وجہ سے اندھیرے میں بھی صاف اور واضح تصویر کو یقینی بناتا ہے اس میں ایک خاص موڈ دستیاب سے جو روزمرہ کے لمحات ریکارڈ کرتا ہے۔

 یہ ایک بہترین چوکیدار کا کام بآسانی انجام دے سکتا ہے کیونکہ یہ 360 ڈگری دائیں بائیں اور   180 ڈگری اوپر نیچے گھوم سکتا ہے۔

 یہ کیمرا اپنے سابقہ ماڈل شاؤمی سی 700 سے 30 فیصد  زیادہ تیز ہے جبکہ اس میں موجود ایک خاص فیچر لوگوں اور پالتو جانوروں کو خودکار طریقے سے ٹریک کر سکتا ہے۔

اس میں طاقتور 3 ٹی کواڈ کور چپ نصب ہے اس کیمرے میں کچھ اے آئی اسمارٹ فیچرز بھی دیے گئے ہیں جو بچوں، بزرگوں، پالتو جانوروں پر نظر رکھنے میں معاونت کرتے ہیں اور یہ بھی پہچان سکتا ہے بچہ پڑھ رہا ہے یا نہیں اور اس حوالے سے روزانہ رپورٹ بھی تیار کر سکتا ہے۔

یہ ایک جدید اسمارٹ کیمر ہے جو صرف نگرانی ہی نہیں بلکہ گھر والوں اور پالتو جانوروں کی دیکھ بھال میں بھی مدد دیتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں