spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
19 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ٹرمپ کو ایران سے معاہدے کی امید، اسرائیل کو حملے محدود کرنے کا مشورہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ اب قریب دکھائی دے رہا ہے اور وہ اس حوالے سے “بہت پرامید” ہیں، جبکہ امریکی وفد جلد ہی اہم مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ ہونے والا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت ملاقاتوں میں میڈیا کے مقابلے میں زیادہ لچکدار رویہ اختیار کرتی ہے اور وہ ان تمام نکات پر آمادگی ظاہر کر رہی ہے جو معاہدے کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو صورتحال ایران کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب امریکہ اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار ہے، جہاں اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں حملے جاری ہیں، جہاں ایران نواز گروپ حزب اللہ سرگرم ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے ایک ٹیلیفونک گفتگو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے کہا کہ وہ حملوں میں کمی لائیں تاکہ مذاکراتی عمل متاثر نہ ہو۔ ٹرمپ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے کارروائیوں کو محدود کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

اسی تناظر میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی عندیہ دیا کہ اسرائیل کو اپنی کارروائیوں میں احتیاط برتنی چاہیے تاکہ خطے میں جاری سفارتی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں