اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 10 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی ذخائر بڑھ کر 21 ارب 89 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر میں 1 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 16 ارب 40 کروڑ 3 لاکھ ڈالر ہو گئے۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں 8 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کے اضافے کے بعد ان کے پاس موجود ذخائر 5 ارب 49 کروڑ 46 لاکھ ڈالر تک جا پہنچے۔


