spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
17 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

برازیل کی فاسٹ بولر لورا کارڈوسو نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی

برازیل کی فاست بولر لورا کارڈوسو نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں 9 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کردی ہے۔

برازیل ویمنز کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر لورا کارڈوسو نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک انوکھا کارنامہ انجام دے دیا ہے۔

لیسوتھو کے خلاف میچ میں انہوں نے صرف 4 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کیں جو اس فارمیٹ میں کسی بھی گیند باز کی جانب سے ایک اننگز میں بہترین کارکردگی ہے

اس سے پہلے ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ انڈونیشیا کی روحمالیہ کے نام تھا جنہوں نے 7 وکٹیں لی تھیں۔

مینز کرکٹ میں یہ ریکارڈ بھوٹان کے سونم ییشی کے پاس تھا جنہوں نے 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ لورا نے دونوں ریکارڈ توڑتے ہوئے نئی بلندی حاصل کرلی۔

میچ میں برازیل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202 رنز بنائے جس کے جواب میں لیسوتھو کی پوری ٹیم لورا کی تیز رفتار اور درست بولنگ کے سامنے محض 13 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

برازیل نے یہ میچ 189 رنز سے جیت کر شاندار فتح حاصل کی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں