spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
22 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

فیلڈ مارشل کئی راتیں جاگتے رہے، ہمیں ان کی بھرپور پذیرائی کرنی چاہیے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں امریکا ایران جنگ بندی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کئی راتیں جاگتے رہے، آپ اور ہمیں فیلڈ مارشل کی بھرپور پذیرائی کرنی چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج اللہ نے پاکستان کو بہت عزت دی ہے اور سفارتی محاذ پر اہم کامیابی سے نوازا ہے۔ ہم سفارتی کامیابیوں پر اللہ کے حضور سربسجود ہیں۔ پاکستان کو ملنے والی عزت میں تمام ارکان کی اجتماعی کاوشیں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ کوششوں سے مسلم ممالک اور امن کے لیے کردار ادا کیا گیا، آپ نے جنگ کی آگ ٹھنڈی کرنے کی کوشش کی، اللہ کو یہ پسند آیا اور کامیابی ملی۔ جنگ کے شعلے تقریباً خطے کو لپیٹ میں لے چکے تھے لیکن اب یہ شعلے دو ہفتے کے لیے بجھ گئے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے۔ پوری قوم نے اس جنگ کے خاتمے کے لیے اللہ سے دعا کی اور اللہ کو یہ منظور نہیں تھا کہ بھائی بھائی سے لڑے۔

وزیر اعظم کہتے ہیں کہ خلوص اور نیک نیتی کے ساتھ سیاسی اور عسکری قیادت متفق ہے اور ان شاء اللہ رہے گی۔ شہباز شریف نے عالمی امن کوششوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اظہار تشکر کیا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی اور ایرانی قیادت سے رابطے میں رہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل کئی راتیں جاگتے رہے۔ آج دنیا بھر کے ادارے پاکستان کا ذکر کر رہے ہیں، اس طرح کا منظر کبھی نہیں دیکھا۔

وزیراعظم نے نائب وزیراعظم اور ان کی وزارت کی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو ایک ماہ پوری رات کام کرتی رہی۔

شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیاں، صدر ٹرمپ، سعودی عرب، تمام خلیجی ممالک، ترکیہ اور عظیم دوست چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی اور امریکی قیادت نے پاکستان کی سنجیدگی کو اہمیت دی، یہ معمولی بات نہیں ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ امریکی اور ایرانی وفود مذاکرات کے لیے پاکستان آرہے ہیں اور اللہ کے فضل اور پاکستانی عوام کے تعاون سے مذاکرات کامیاب کرائیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں