لیموں کا شمار انتہائی صحت بخش پھلوں میں ہوتا ہے اس میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ترش ذائقہ اور منفرد خوشبو لیے یہ سپر فوڈ کس طرح جسم کو اندر اور باہر دونوں طرح سے فائدہ پہنچاتا ہے جانتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
لیموں میں وٹامن سی اور فلاوونائیڈزکثیرمقدار میں پائے جاتے ہیں جو جسم کو فری ریڈیکلز سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
یہ ننھا پھل مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے اور زخم مندمل کرنے میں مدد دیتا ہے اس کے علاوہ دل کی بیماریوں اور ٹائپ ٹو ذیابیطس جیسے دائمی امراض کے خطرے کو کم بھی کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جلد کے کولیجن میں اضافہ
لیموں میں موجود وٹامن سی جسم میں کولیجن کی پیداوار بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے کولیجن جلد کو مضبوط اور لچکدار بناتا ہے جس سے جلد زیادہ جوان اور تروتازہ دکھائی دیتی ہے۔
آئرن کے جذب کرنے صلاحیت بڑھائے
لیموں خاص طور پر پودوں سے حاصل ہونے والے آئرن کے جذب کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے اگر آپ پالک یا دال جیسی غذائیں کھارہے ہیں تو ان کے ساتھ لیموں ضرورشامل کریں اس طرح آئرن کی کمی اورانیمیا سے بچا جاسکتا ہے۔
فائبر کا حصول
رس نہیں بلکہ پورا لیموں پیکٹین نامی فائبر فراہم کرتا ہے جو کولیسٹرول کم اور بلڈ شوگر کو توازن میں رکھ کردل کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
گردے کی پتھری سے بچاؤ
لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ گردے کی چھوٹی پتھریوں کو توڑنے میں مدد دے سکتا ہے لیموں پانی پینا ایک عام گھریلو علاج ہے جو گردے کی پتھری سے بچاؤ میں مفید سمجھا جاتا ہے۔
ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے میں کمی
تحقیق سے یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ لیموں اور دیگر ترش پھلوں کا مسلسل استعمال ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔


