spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
15 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

جنگ بندی کا اثر: عالمی منڈی میں تیل 100 ڈالر سے نیچے

جنگ بندی کی خبر کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی ہیں۔

امریکی خام تیل کی قیمت 16 ڈالر 67 سینٹس کمی کے بعد 96 ڈالر 28 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے جب کہ برطانوی خام تیل 14 ڈالر 67 سینٹس کی کمی کے بعد 94 ڈالر 60 سینٹس فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح ماربن کروڈ کی قیمت میں بھی 22 ڈالر 48 سینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت تقریباً 96 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں نیچرل گیس کی قیمت بھی کم ہو کر 2 ڈالر 74 سینٹس تک آ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق تیل اور گیس کی قیمتوں میں یہ کمی پاکستان کی معیشت کے لیے مثبت ثابت ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی پر اتفاق سامنے آیا ہے تاہم اس پیش رفت کو عالمی سطح پر اہم قرار دیا جا رہا ہے جس کے اثرات بین الاقوامی منڈیوں پر بھی نمایاں طور پر ظاہر ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں