spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
22 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

وزیراعظم کی دعوت، امریکا اور ایران کے 10 اپریل کو اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے

وزیراعظم شہبازشریف کا جنگ بندی کے حوالے سے بیان ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

وزیراعظم کے ایکس پر بیان کو چند گھنٹوں میں ایک کروڑ سے زائد لوگوں نے دیکھا، وزیراعظم شہبازشریف کی جنگ بندی کیلئے کوششیں عالمی میڈیا میں نمایاں ہو گئیں۔

پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکا نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے، جس کا اطلاق لبنان سمیت دیگر علاقوں میں بھی فوری طور پر ہوگا۔

انہوں نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور ان کے وفود کو 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی، جہاں حتمی معاہدے کے لیے مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری ، امریکا ، اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق

وزیرِ اعظم نے کہا کہ دونوں فریقین نے دانشمندی اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن کے قیام میں کامیاب ہوں گے اور آئندہ دنوں میں مزید خوشخبریاں سامنے آئیں گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں