spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
19 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سانحہ گیاری کو 14 سال مکمل,قوم آج بھی اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

​نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا سانحہ گیاری کے 14 سال مکمل ہونے پر شہداء کو زبردست خراج عقیدت
​نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سانحہ گیاری سیاچن کے 14 سال مکمل ہونے پر میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پوری قوم گیاری کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔
​7 اپریل 2012ء کو گیاری کے مقام پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں پاک فوج کے 129 افسران اور جوانوں نے مادرِ وطن کے دفاع کی خاطر فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گیاری کے شہداء کی عظیم قربانی آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے۔
​انہوں نے مزید کہا کہ​ پاک فوج کے شہداء ہمارے اصل ہیروز ہیں۔ ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ آج کے دن ہم گیاری سیکٹر کے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ گیاری کے شہداء کی عظیم قربانی ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رہیگی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں