spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
17 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گوگل کا سرپرائز، جی میل یوزرز کیلئے نیا زبردست فیچر لانچ کر دیا

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں گوگل نے اپنے مقبول ترین پلیٹ فارم جی میل کیلئے ایک ایسا فیچر متعارف کروایا ہے جس کا صارفین کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔

کمپنی کے سربراہ سندر پچائی کے مطابق اب صارفین اپنے پرانے اور غیر پروفیشنل ای میل ایڈریس کو تبدیل کر کے نیا اور بہتر نام منتخب کر سکیں گے وہ بھی بغیر کسی ڈیٹا کے ضائع ہونے کے۔

نئے فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ پرانا ای میل ایڈریس مکمل طور پر ختم نہیں ہوگا بلکہ آپ کے اکاؤنٹ سے منسلک رہے گا، یعنی نہ تو کوئی اور اسے استعمال کر سکے گا اور نہ ہی آپ کی پرانی ای میلز ضائع ہوں گی۔

تمام پیغامات نئے ایڈریس پر موصول ہوتے رہیں گے، جس سے منتقلی کا عمل نہایت آسان ہو جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی گوگل نے جیمنی ٹیکنالوجی کے ذریعے جی میل کو مزید اسمارٹ بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ نئے اے آئی ان باکس فیچر کے تحت اہم ای میلز خودکار طور پر نمایاں ہوں گی، جبکہ بلز، ضروری کاموں اور اپڈیٹس سے متعلق ای میلز کو الگ اور واضح انداز میں دکھایا جائے گا۔

مزید برآں، سفر، ہوٹل بکنگ اور ریسٹورنٹ ریزرویشن جیسی معلومات کو ایک مخصوص سیکشن میں منظم کیا جائے گا تاکہ صارفین کو تمام ضروری تفصیلات ایک ہی جگہ پر مل سکیں۔

ابتدائی طور پر یہ فیچر امریکا میں محدود صارفین کیلئے متعارف کرایا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے دنیا بھر میں متعارف کرانے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اپڈیٹ نہ صرف صارفین کی بڑی مشکل حل کرے گی بلکہ ای میل مینجمنٹ کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور اسمارٹ بنا دے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں