spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
23 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں استحکام

پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے جب کہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بغیر کسی نمایاں تبدیلی کے برقرار رہی۔

فی تولہ سونا مقامی مارکیٹ میں 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے کی سطح پر مستحکم رہا، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2915 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے پر برقرار رہی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 4676 ڈالر پر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھا گیا۔

علاوہ ازیں چاندی کی قیمت بھی مستحکم رہی جہاں ایک تولہ چاندی 7 ہزار 794 روپے پر برقرار رہی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں