spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

,پولیو فری گلگت بلتستان ہمارا قومی عزم ہے

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت اکتوبر نیشنل ایمیونائزیشن ڈیز (قومی حفاظت ٹیکہ جات کے ایام) کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس چیف سیکریٹری آفس گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، داخلہ، تعلیم، اطلاعات، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر ای پی آئی،دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں اکتوبر این آئی ڈی مہم کے دوران گلگت بلتستان بھر میں حفاظتی ٹیکہ جات کی کارکردگی، انتظامات، فالو اپ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران حکام نے مہم کی تفصیلات اور کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اجلاس میں کہا کہ پولیو فری گلگت بلتستان ہمارا قومی عزم ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے حکومتِ گلگت بلتستان اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے تمام ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور شراکت دار اداروں کو ہدایت دی کہ کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکوں سے محروم نہ رہے۔
چیف سیکریٹری نے پولیو ٹیموں کی سست روی اور کوتاہی پر سخت اظہار برہمی کیا اور ہدایت کی کہ ذمہ دار عملے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی،اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کمشنر گلگت کو ہدایت دی کہ ٹیموں کی سست روی اور غفلت کے مرتکب زمہ داروں کی تفضیلی رپورٹ پیش کی جائے۔
ڈائریکٹر محکمہ صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم 17 سے 22 نومبر 2025 تک منعقد ہوگی جبکہ دسمبر میں اگلی نیشنل ایمیونائزیشن ڈیز مہم شروع کی جائے گی۔
اجلاس کے اختتام پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ آئندہ مہم میں عوامی آگاہی اور فیلڈ کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔

##

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں