spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
24 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی، پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے اضافہ کا امکان

آئی ایم ایف کے تحفظات، وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو عالمی قیمتوں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی ہے، آئندہ ہفتے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سو روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر مزید ممکنہ سبسڈی پر تحفظات کا اظہار کردیا، وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو عالمی قیمتوں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی ہے، آئندہ ہفتے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سو روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات پر مزید ممکنہ سبسڈی پر تحفظات کے اظہار پر حکومت نے تیل کی عالمی قیمتوں کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے پیٹرول پر 95 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز مسترد کی تھی اور وزیراعظم نے ڈیزل پر 203 روپے فی لیٹر اضافہ سے بھی روک دیا تھا، حکومت نے قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے تیل کمپنیوں کو ترقیاتی بجٹ سے رقم دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے یہ معاملہ آئی ایم ایف کے ساتھ اٹھانے کی بھی ہدایت کی تھی ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ سے نکالے گئے 100 ارب میں سے 56 ارب کی گزشتہ ہفتے سبسڈی دی جا چکی ہے اگر پی ایس ڈی پی کی رقم مزید استعمال کی گئی تو اضافہ کم ہو سکتا ہے۔

وفاقی حکومت صوبوں کی مشاورت سے قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 106 سے 108 ڈالر فی بیرل تک تھیں اس وقت بھی عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 106 سے 108 ڈالر کے درمیان ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں