spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایران جنگ کا 34 واں دن: ٹرمپ کا جنگی اہداف حاصل کرنے کا دعوی، حملے جاری

ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ 34 ویں دن میں داخل ہو گئی ہے جبکہ خطے میں کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے اور حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
 
امریکی صدر ٹرمپ نے قوم سے خطاب میں دعویٰ کیا کہ امریکا اپنے جنگی اہداف کے قریب پہنچ چکا ہے اور جلد ہی اس مشن کو مکمل کر لیا جائے گا۔
 
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران نے جنگ بندی کی درخواست کی تھی، تاہم ایران نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
 
دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا، یورپ یا ہمسایہ ممالک کے عوام سے کوئی دشمنی نہیں رکھتا، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات پر اعتماد صفر ہے۔
 
ایران میں صورتحال
ایرانی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں امریکی اور اسرائیلی بمباری جاری ہے، جبکہ ایرانی افواج بھی میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے جوابی کارروائیاں کر رہی ہیں۔ تہران، اصفہان اور دیگر شہروں میں حملوں اور دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔
 
رپورٹس کے مطابق ایک حملے میں سابق ایرانی وزیر خارجہ کمال خرازی شدید زخمی ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ جاں بحق ہوئیں۔
 
خلیجی خطہ
متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل اور ڈرونز کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے۔ قطر کے قریب ایک آئل ٹینکر کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اسرائیل میں صورتحال
اسرائیلی فوج کے مطابق ایران نے ایک بار پھر میزائل حملے کیے جنہیں دفاعی نظام کے ذریعے روکنے کی کوشش کی گئی۔ تل ابیب کے قریب حملے میں کم از کم 14 افراد زخمی ہوئے۔
 
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت نے جنگ جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے، جبکہ امریکی صدر کے بیان کو اسرائیل میں مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔
 
لبنان اور عراق
لبنان میں اسرائیلی حملے جاری ہیں، جہاں بیروت میں ایک کارروائی کے دوران حزب اللہ کے ایک کمانڈر سمیت کم از کم 7 افراد ہلاک ہوئے۔
 
 
اسی طرح عراق میں ایک فوجی اڈے پر فضائی حملے میں 7 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے۔
 
عالمی معیشت پر اثرات
عالمی بینک نے اس جنگ کے عالمی معیشت پر اثرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، خاص طور پر مہنگائی، روزگار اور خوراک کی فراہمی کے حوالے سے۔
 
دوسری جانب امریکی صدر کے جنگ جلد ختم ہونے کے بیان کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بہتری دیکھی گئی، جبکہ تیل کی قیمتوں میں کمی آئی۔
 
ماہرین کے مطابق صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور اگر سفارتی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں تو خطہ مزید بڑے بحران کی طرف جا سکتا ہے۔
 
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں