spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

لیبیا کشتی حادثہ؛ انتہائی مطلوب ریڈ بک کا ایک اور انسانی اسمگلر گرفتار

لیبیا کشتی حادثے میں انتہائی مطلوب ریڈ بک کا ایک اور انسانی اسمگلر گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے گجرانوالہ زون کے سرکل گجرات نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے وزارت داخلہ کی جاری کردہ ریڈ بک کے سیریل نمبر 84 پر انسانی اسمگلر وقاص علی عرف وقاص بٹ گجرات سے گرفتار کر لیا۔

 

گرفتار ملزم شہریوں کو غیر قانونی سمندری راستوں کے ذریعے لیبیا سے بذریعہ کشتی یونان بھجواتا تھا۔ ملزم وقاص علی عرف وقاص بٹ 4 مقدمات میں مطلوب تھا۔

 

ترجمان ایف آئی اے گجرانوالہ کے مطابق سال 2023 میں ملزم نے 4 شہریوں سے فی کس 30 لاکھ روپے کے حساب سے مجموعی طور 1کروڑ 20 لاکھ روپے ہتھیائے جن میں سے ایک شہری کشتی ڈوبنے پر زندگی کی بازی ہار گیا۔

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل گجرات نے گجرات کے نواحی علاقے ماجرہ شمالی سے ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہوگیا تھا جس کو گرفتار کر کے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر محمد بن اشرف کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کوئی رعائت نہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں