گلگت کے علاقے سدپارہ چوک میں پیش آنے والے موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہونے والی خاتون عزیزہ بیگم انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی عمر تقریباً چالیس سال تھی اور ان کا تعلق اسپینج، چپورسن گوجال سے تھا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد انہیں شہید سیف الرحمن ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج صبح جانبر نہ ہو سکیں۔
مرحومہ کو سونیکوٹ گلگت کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ سوگواران میں دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں، جبکہ ان کی اچانک وفات پر اہلِ خانہ اور علاقے میں گہرے دکھ اور افسوس کی فضا قائم ہے۔


