spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

آمرانہ طرزِ حکومت؛ بھارت انٹرنیٹ بندش کرنے والے بدترین ممالک میں سرفہرست

بھارت آمرانہ طرز حکومت کے تحت انٹرنیٹ بندش کرنے والے بدترین ممالک میں سرفہرست آگیا۔

انتہا پسند نظریات اور اندرونی خلفشار میں ڈوبا بھارت انٹرنیٹ بندش سے حقائق کو چھپانے میں مصروف ہے۔ عالمی ڈیجیٹل حقوق کی تنظیم ایکسز ناؤ کی رپورٹ نے بھارتی نام نہاد جمہوریت کے دعوے کو عیاں کر دیا۔

بھارتی جریدہ دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارت 2025میں 65مرتبہ انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن سے بدترین ممالک میں سرفہرست ہے ۔ گزشتہ سال میں بھارت میں کیا گیا انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کسی بھی جمہوری ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں 2018میں 134اور2019میں 121مرتبہ انٹرنیٹ مکمل طور پر معطل کیا گیا۔ 12ریاستوں اور علاقوں میں بار بار اندرونی خلفشار، تشدد اور تنازعات پر انٹرنیٹ بند کیا گیا۔ بھارت اب بھی لوگوں کی آواز پر کنٹرول کو ترجیح دیتا ہے جو قطعاً جمہوری اقدار نہیں ۔

عالمی ماہرین کے مطابق تلخ حقائق کو چھپانے کے لیے بار بار انٹرنیٹ کی بندش بھارت میں بڑھتے اندرونی خلفشار کا واضح ثبوت ہے ۔ بی جے پی حکومت ہندوتوا کے انتہاپسند ایجنڈے کے تحت جاری ظلم و جبر کو چھپانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈےاختیار کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں