spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
15 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سکردو : کمانڈر ایف سی این اے کا اکیڈمیا سے خصوصی نشست

سکردو : کمانڈر ایف سی این اے کا اکیڈمیا سے خصوصی نشست

اس نشست کے دوران کمانڈر ایف سی این اے نے شرکاء کے ساتھ خطے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، قومی سلامتی اور حالیہ علاقائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

کمانڈر نے کہا کہ حالیہ علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں پاکستان امن، استحکام اور ذمہ دارانہ پالیسیوں کے ساتھ خطے میں اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔

کمانڈر نے حالیہ ناخوشگوار واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے ان معاملات کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تحمل، برداشت اور باہمی مفاہمت کے ذریعے حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ علاقے میں دیرپا امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

کمانڈر نے اساتذہ کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ قوم کے مستقبل کے معمار ہوتے ہیں جو اپنی علمی رہنمائی، تربیت اور مثبت رہنمائی کے ذریعے نئی نسل کی کردار سازی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

کمانڈر نے کہا کہ طلبہ کی اخلاقی تربیت میں اساتذہ کی رہنمائی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، کیونکہ یہی رہنمائی انہیں ایک باوقار، ذمہ دار اور محب وطن شہری بناتی ہے۔

مزید برآں انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے معاشرے کی مثبت تشکیل میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں، جہاں اساتذہ اپنی ذمہ دارانہ تربیت کے ذریعے طلبہ کے اندر مثبت سوچ، نظم و ضبط، محب الوطنی اور ذمہ داری کے احساس کو فروغ دیتے ہیں کیونکہ نوجوان نسل ملک کا قیمتی سرمایہ ہے اور اس کی بہتر رہنمائی سے ہی ایک مضبوط اور مستحکم معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

آخر میں شرکاء نے اس نشست کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مکالمے سے انہیں رہنمائی حاصل ہوئی اور ان کے متعدد سوالات کے تسلی بخش جوابات ملے۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے تعمیری اور رہنمائی پر مبنی سیشنز کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں