spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
1 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

اسٹیٹ بینک کا بڑا اقدام، الصحارا ایکس چینج کمپنی کا لائسنس منسوخ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے میسرز ال صحارا ایکس چینج کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد کمپنی زرمبادلہ کے کسی بھی قسم کے کاروبار کی مجاز نہیں رہی۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ اقدام کمپنی کی اپنی درخواست پراٹھایا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمپنی کے لائسنس کی منسوخی اس کے آپریشنز کی بندش کی تاریخ سے مؤثر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ لائسنس کی منسوخی کے بعد مذکورہ کمپنی کسی بھی صورت میں فارن ایکسچینج سے متعلق لین دین یا خدمات فراہم نہیں کرسکے گی۔

اسٹیٹ بینک نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ زرمبادلہ کے معاملات کے لیے صرف مجازاورلائسنس یافتہ اداروں سے رجوع کریں تاکہ کسی بھی قسم کی مالی بدعنوانی یا نقصان سے بچا جا سکے۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک وقتاً فوقتاً ایکسچینج کمپنیوں کی نگرانی کرتا ہے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی یا دیگر وجوہات کی بنیاد پر لائسنس کی معطلی یا منسوخی جیسے اقدامات بھی کیے جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں