spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

مردان میں پہاڑ کا تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، متعدد ملبے تلے دب گئے

مردان کے علاقے رستم کی یونین کونسل ننگ آباد میں پہاڑوں کی کٹائی کے دوران اچانک تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے دوران اب تک 9 افراد کی لاشیں اور3 زخمیوں کوملبے سے نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگرافراد کی تلاش کیلئے آپریشن تیزی سے جاری ہے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تودہ گرنے کا واقعہ پہاڑ کی کٹائی کے دوران پیش آیا، جس کے باعث مٹی اور پتھروں کا بڑا حصہ اچانک نیچے آ گرا۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد بھی دبے ہو سکتے ہیں، جس کے پیش نظرآپریشن میں مزید نفری اور مشینری شامل کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں