spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں معمولی اضافہ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
 
شماریات بیورو کے مطابق 26 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1482 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ کے مقابلے میں 0.43 فیصد زیادہ ہے۔
 
پیوستہ ہفتے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1476 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
 
26 مارچ کوختم ہونے والے ہفتے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1489 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.20 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتے جنوبی شہروں میں فی بوری قیمت1471 روپے تھی۔
 
گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1441روپے ، راولپنڈی1433 ، گوجرانوالہ 1520، سیالکوٹ 1510 ،لاہور 1509 ، فیصل آباد 1450 ، سرگودھا 1500،ملتان 1513،بہاولپور1533،پشاور1493 اوربنوں میں 1400روپے ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں فی بوری قیمت 1400روپے ،حیدر آباد 1498،سکھر 1550،لاڑکانہ 1413، کوئٹہ 1470 اور خضدارمیں 1600 روپے ریکارڈ کی گئی۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں