spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

’’عید کا چاند دیکھنے کیلیے اُلٹی مشین ‘‘ عدالت میں سماعت کے دوران دلچسپ ریمارکس

ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عید کا چاند دیکھنے کے بعد جلدی اعلان کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار عبد اللہ شفیق ذاتی حیثیت میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

 

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ کیا نوٹس سے پریشانی تو نہیں ہوئی، جس پر عبد اللہ شفیق نے نفی میں جواب دیا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ چاند دیکھنے والی مشین اُلٹی لگی ہوئی تھی۔

 

عدالت میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میرے پاس اس حوالے سے ویڈیو موجود ہے جو موبائل میں محفوظ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعے کی عید تھی مگر رویت ہلال کمیٹی نے ہفتے کو عید کروائی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ مشین الٹی ہونے سے کوئی نقصان ہوا؟، جس پر درخواست گزار نے حدیث کا حوالہ دیا گیا اور کہا کہ مذہبی امور نے بھی جواب جمع نہیں کروایا، لہذا مستقبل کے لیے اس درخواست کو نمٹا دیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ اس حدیث کی تفصیلات عدالت میں پیش کردیں۔بعد ازاں عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں