spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سندھ حکومت نے عوامی شکایات کے ازالے کیلیے کمپلینٹ سیل فعال کردیا

سندھ حکومت نے عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے چیف منسٹر سیکریٹریٹ کراچی میں پبلک کمپلینٹ سیل فعال کر دیا۔
 
اس سیل میں وزرا، مشیر اور ترجمانوں کی ڈیوٹیاں مقرر کی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو فوری ریلیف مل سکے۔پبلک کمپلینٹ سیل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک فعال رہے گا جہاں شہری براہ راست حکومتی نمائندوں کو اپنے مسائل سے آگاہ کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مختلف حکومتی نمائندوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
 
مختلف دنوں کے لیے مقرر کردہ شیڈول میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو شامل ہیں۔
 
مزید براں میئر کراچی سمیت دیگر اہم شخصیات اور ترجمان بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
 
حکومت سندھ نے عوامی شکایات کے بروقت حل کے لیے یہ بڑا قدم اٹھایا ہے جہاں شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے مانیٹرنگ کا نظام بھی متعارف کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر سیکریٹریٹ میں اس اوپن ڈور سسٹم کے نفاذ سے عوامی مسائل کا فوری ازالہ ممکن ہوگا۔
 
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں