spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

صدر ٹرمپ آج قوم سے اہم خطاب کریں گے، ترجمان وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آج قوم سے ایک اہم خطاب کریں گے جس میں ایران کے ساتھ جاری جنگ کے حوالے سے بڑا اپڈیٹ متوقع ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے قوم سے خطاب کریں گے اور ایران کی صورتحال پر اہم پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ امریکی افواج آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ایران سے نکل سکتی ہیں جس سے جنگ کے ممکنہ اختتام کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے دارالحکومت تہران پر تازہ حملے کیے گئے ہیں جبکہ ایران کی جانب سے بھی ڈرونز اور میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔جنگ کے اثرات اب عالمی معیشت پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں جبکہ امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں 4 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کر چکی ہیں جس کے باعث مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس تنازع میں اب تک 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ امریکی فوج کے 13 اہلکار ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں