spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی عالمی فضائی صنعت کیلئے بڑا چیلنج بن گئی

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی فضائی صنعت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جہاں ایئرلائنز ایندھن کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے اور طیاروں کی قلت سے دوچار ہیں۔

 

تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عالمی ایئرلائنز نے کرایوں میں اضافہ اور پروازوں میں کمی کر دی ہے جس سے سال 2026 میں متوقع 41 ارب ڈالر منافع کی پیشگوئی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق جیٹ فیول کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہو چکا ہے، جس کے باعث ایئرلائنز اپنی حکمتِ عملی تبدیل کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں اور متعدد ایئرلائنز کی جانب سے فیول سرچارج بھی نافذ کیا جا رہا ہے۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایئرلائنز کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے جبکہ سپلائی چین کے مسائل کے باعث نئے طیاروں کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

عالمی سطح پر مسافروں کی ریکارڈ تعداد کے باوجود بحران برقرار ہے اور ایندھن کی مہنگائی و طیاروں کی کمی کے باعث ایئرلائنز کو مزید سخت فیصلے کرنا پڑ سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں