spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ کسی صورت قبول نہیں، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں پر واضح کیا ہے کہ متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات جاری کردیں۔

ذرائع کےمطابق نسیم شاہ کی متنازعہ پوسٹ کے بعد پی سی بی حکام نے سینٹرل کنٹریک یافتہ کرکٹرز کو پابند کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی پوسٹ پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے منظوری کے بعد کریں بصورت دیگر سخٹ ایکشن لیا جائے گا۔

اس حوالے سے کھلاڑیوں کے مینجرز کو بھی میڈیا پالیسی دوبارہ بھجوائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی متنازعہ پوسٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی اور متنازعہ پوسٹ پر نسیم شاہ کو دو کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ہے، جرمانے کے ساتھ نسیم شاہ کو اس پوسٹ پر معافی بھی مانگنا پڑی ہے۔

تمام کرکٹرز نے پی سی بی حکام کو میڈیا پالیسی پر مکمل عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں