spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

معروف بھارتی اداکار کی والدہ انتقال کرگئیں

معروف بھارتی اداکار پرکاش راج کی والدہ 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، انہوں نے اپنے گھر میں آخری سانس لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار پرکاش راج کی والدہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں، 29 مارچ 2026 بروز

رپورٹس میں بتایا گیا کہ مرحومہ کی آخری رسومات پیر کے روز ادا کی جائیں گی، وہ طبی مسائل کا شکار تھیں، پرکاش راج ماضی میں بھی اپنی والدہ کی صحت کے مسائل کا ذکر کر چکے ہیں، تاہم ان کے انتقال کی حتمی وجہ کی تصدیق نہیں ہوئی۔

 

اداکار اپنی والدہ کے انتقال پر گہرے صدمے میں ہیں، جب کہ شوبز انڈسٹری کی جانب سے بھی ان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا جا رہا ہے۔

نامور اداکار پون کلیان نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’مجھے یہ سن کر شدید دکھ ہوا کہ معروف اداکار پرکاش راج کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے، میری دلی ہمدردیاں پرکاش راج اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں‘۔

واضح رہے کہ پرکاش راج نے تقریباً چار دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں تامل، تیلگو، کنڑ، ملیالم، ہندی اور انگریزی فلموں میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

اتوار، سُورنالَتھا کا انتقال بنگلورو میں ان کے گھر پر ہوا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں