spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

راولپنڈی: بارشوں سے آبی ذخائر میں اضافہ، راول ڈیم کی سطح 1744 فٹ تک پہنچ گئی

راولپنڈی:

جڑواں شہروں اور گردونواح میں حالیہ بارشوں کے باعث آبی ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے پانی کی دستیابی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

ترجمان واسا کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح بڑھ کر 1744 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ڈیم کا ڈیڈ لیول 1706 فٹ ہے۔ اسی طرح خانپور ڈیم میں پانی کی سطح 1952 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں ڈیڈ لیول 1910 فٹ ہے۔

ایم ڈی واسا عزیز اللہ خان کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث نہ صرف ڈیمز میں پانی کا ذخیرہ بڑھا ہے بلکہ زیر زمین پانی کی سطح میں بھی بہتری کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ ذخائر کے تحت راول ڈیم میں آئندہ چھ ماہ جبکہ دیگر ذرائع سے تقریباً تین ماہ تک پانی کی فراہمی ممکن ہے۔

شہر میں پانی کی طلب اور رسد کے حوالے سے ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں یومیہ پانی کی ضرورت 70 ملین گیلن ہے، جبکہ واسا کے پاس 51 ملین گیلن یومیہ پانی دستیاب ہے، جس کے باعث اب بھی طلب اور رسد میں فرق موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں