spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
25 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

مختلف شہروں میں شدید بارشیں ، چھتیں اور دیواریں گرنے سے 9 افراد جاں بحق

مختلف شہروں میں شدید بارشیں ، چھتیں اور دیواریں گرنے سے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایبٹ آباد کی حاجیہ گلی میں مکان گرنے کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے ، مرنے والوں میں تین بچے شامل ہیں۔

علاوہ ازیں نوشہرہ، ٹانک، باجوڑ، کرک، شمالی و جنوبی وزیرستان اور بنوں میں بارشوں کے باعث مکانات کو نقصان پہنچا۔

راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب کے سرگودھا، بھکر، لودھراں، وہاڑی، چنیوٹ ،حافظ آباد بہاولپور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے منگل تک بارشوں کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں