spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کراچی، چڑیا گھر کی سیر کرنے کے لیے آنے والی 5 سالہ بچی پراسرار طور پر لاپتہ

کراچی:

شہر قائد کے علاقے لیاری نوالین کی رہائشی 5 سالہ بچی عافیہ کراچی چڑیا گھر سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی جس کے بعد اہلخانہ میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بچی کے والد ابراہیم بلوچ کے مطابق وہ اہلخانہ کے ہمراہ چڑیا گھر سیر کے لیے آئے تھے جہاں عافیہ دیگر بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے اچانک نظروں سے اوجھل ہو گئی اور واپس نہیں ملی۔

والد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سات گھنٹوں سے چڑیا گھر اور اس کے اطراف میں تلاش جاری ہے تاہم تاحال بچی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے سے متعلق پولیس اور شہری انتظامیہ کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔

بچی کے والد نے مزید دعویٰ کیا کہ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق اندر سی سی ٹی وی کیمرے موجود نہیں جس کے باعث تلاش میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

اہلخانہ نے شہریوں اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ بچی کی تلاش میں فوری کردار ادا کیا جائے تاکہ اسے بحفاظت بازیاب کروایا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں