spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان میں فائیوجی اسپیکٹرم کا آغاز: ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل ترقی کا نیا دور

ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمتِ عملی سے پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم اور ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا شاندار آغاز ہو گیا۔

پاکستان بھر میں 300 سے زائد فائیو سائٹس فعال بڑے شہروں اور اہم مقامات پر سروس کا آغاز ہو چکا ہے۔

جاز کی 180 اور زونگ کی 150 فائیو جی سائٹس فعال جبکہ 103 موبائل برانڈز پر 2,254 ڈیوائسز میں فائیو جی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA)  نے فائیو جی ٹیکنالوجی کے آغاز کو پاکستان کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے فائیوجی کی کامیاب نیلامی پر وزیرِاعظم، آئی ٹی وزارت، ایس آئی ایف سی اور پی ٹی اے کی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان میں فائیو جی  اسپیکٹرم سے انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

خرم شہزاد نے کہا کہ نیلامی میں تین بڑی کمپنیاں اتصالات، چائنا موبائل اور ویون گروپ نے پاکستان میں 50 کروڑڈالر سے زائدکی سرمایہ کاری کی جبکہ جاز (ویون گروپ) نے آئندہ تین سال کے دوران پاکستان میں  مزید 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

مقامی و عالمی سرمایہ کاری میں تسلسل ملکی معیشت کی بحالی اور پائیدار استحکام کا واضح ثبوت ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں