spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایران کیساتھ مذاکرات میں پاکستان بطور ثالث زیادہ کردار ادا کر سکتا ہے ، امریکی رکن کانگریس

پاکستان واشنگٹن کی پالیسی مذاکرات میں ایک ممکنہ ثالث کے طور پر ابھر رہا ہے ،یہ اس کی روایتی سکیورٹی فریم ورک سے باہر اس کی اسٹریٹجک افادیت کے وسیع تر جائزے کی نشاندہی کرتا ہے۔

گزشتہ روز کانگریس میں پاکستان کاکس کے زیر اہتمام ورچوئل بریفنگ میں کانگریس مین ٹام سوزی نے کہا کہ اسلام آباد کی جغرافیائی پوزیشن اور خطوں کے درمیان روابط اسے ایک زیادہ فعال ثالث کا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

پاکستان کاکس کے چیئرمین ٹام سوزی نے کہا کہ ایران کیساتھ مذاکرات میں پاکستان ثالث کے طور پر زیادہ سے زیادہ کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی تقسیم کے ماحول میں پاکستان جیسے اہم شراکت دار کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں