spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پی ایس ایل 11 کا دوسرا معرکہ؛ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گی۔

یہ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سعود شکیل کریں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق دونوں ٹیمیں پی ایس ایل میں اب تک 20 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں، جن میں سے 13 میچز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیتے جبکہ 7 میچز میں کراچی کنگز کامیاب رہی۔

گزشتہ روز پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگز کو 69 رنز سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 11 کے تمام میچز لاہور اور کراچی کے وینیوز پر بغیر تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں