spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک روکنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے توانائی کے اہداف پر حملوں کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کی توانائی تنصیاب پر حملوں کو 10 دن کیلئے روک رہے ہیں، اب یہ کارروائی 6 اپریل تک ملتوی ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیک نیوز کی غلط رپورٹنگ کے باوجود ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ جاری گفتگو اطمینان بخش ہے اور حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کے روز صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کے جوہری مراکز پر ممکنہ حملے کی دھمکی کو جمعہ تک روک رہے ہیں اور اب یہ مدت مزید بڑھادی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں