spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

چینی کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس چھوٹ کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

ایف بی آر  نے چینی درآمد  پر ڈیوٹی اور ٹیکس چھوٹ کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے 28 فروری 2026 تک بڑھا دی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو  نے ٹیکس چھوٹ سے متعلق توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے   0.25 فیصد،  اسی طرح ودہولڈنگ ٹیکس بھی کمی سے 0.25 فیصد ہی مقرر رہے گا ٹیکس چھوٹ کا فیصلہ صرف ٹی سی پی کے ذریعے ہی درآمد کی گئی چینی پر لاگو ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ سرکاری سطح پر چینی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی آخری تاریخ 28 فروری 2026 مقرر کی گئی تھی جبکہ اس سے قبل آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 مقرر تھی۔

چینی درآمد پر مجموعی ٹیکس تقریباً 47 فیصد سے کم ہو کر تقریباً 5 فیصد رہے گا، کابینہ فیصلے کے تحت سفید کرسٹل چینی کی درآمد پر کم شرح ٹیکس لاگو کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی سی پی کے ذریعے چینی کی درآمد 5 لاکھ میٹرک ٹن کی حد تک محدود ہوگی چینی درآمد کی اجازت ٹی سی پی یا نجی شعبے کے ذریعے کوٹہ سسٹم کے تحت مشروط ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں