spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایرانی میزائل لندن تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، برطانوی اخبار کا دعویٰ

برطانوی اخبار نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل لندن تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے میزائل لندن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس پر برطانیہ میں سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے پاس ایرانی میزائلوں کو روکنے کے لیے مکمل طور پر اپنا کوئی مؤثر دفاعی نظام موجود نہیں اور اسے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے امریکا اور یورپی اتحادیوں پر انحصار کرنا پڑ سکتا ہے۔

اخبار نے مزید دعویٰ کیا کہ اگر ایران اپنی سیمرغ اسپیس لانچ ٹیکنالوجی کو میزائل رینج بڑھانے کے لیے استعمال کرتا ہے تو پیرس اور لندن جیسے یورپی شہر ممکنہ طور پر اس کی زد میں آ سکتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قبرص میں اکروتیری ایئر بیس میں قائم برطانوی فضائیہ کا اڈہ تہران سے تقریباً 1609 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں