spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

چاند رات پر شوبز شخصیات کے منفرد انداز سوشل میڈیا پر چھا گئے

عیدالفطر سے قبل چاند رات کے موقع پر پاکستانی شوبز شخصیات کے دلکش اور منفرد انداز سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہے ہیں، کسی نے ٹرینڈی کشمیری چوڑیاں پہن کر مداحوں کو متاثر کیا تو کسی نے اعتکاف مکمل کرنے کے روحانی لمحات شیئر کیے۔

پاکستان میں چاند رات روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے، جہاں بالخصوص خواتین اور بچوں میں اس کی خاص اہمیت ہوتی ہے۔

نوجوان لڑکیاں اس موقع پر مہندی، خریداری اور عید کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

شوبز ستارے بھی اس خوشی میں پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے چاند رات کی خوشیوں کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

مختلف اداکاراؤں نے خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں، ریِلز بنائیں اور اپنی تیاریوں کی جھلک دکھائی۔

حنا آفریدی نے حالیہ شادی کے بعد پہلی چاند رات پر ایک دلکش ویڈیو شیئر کی جبکہ یشما گل اعتکاف مکمل کرنے کے بعد جذباتی انداز میں نظر آئیں۔

عائزہ خان نے بھی چاند رات کی خوبصورت جھلک اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

اس کے علاوہ کئی اداکاراؤں نے اپنی دوستوں کے ساتھ مہندی کی تقریبات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، جو مداحوں میں خوب مقبول ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں