spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

وزیراعظم کا اردن کے فرمانروا سے ٹیلیفونک رابطہ؛ عید کی مبارکباد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم بن الحسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم نے شاہ عبداللہ دوم اور اردن کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ شاہ عبداللہ دوم نے بھی پاکستانی عوام کے لیے عید کی مبارکباد پیش کی۔

دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ میں اتحاد اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا اور مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں جاری کشیدگی اور حالیہ حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اردن پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی اور مشکل وقت میں اردن کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات اور سفارتی حل ناگزیر ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں