spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

رواں مالی سال کےدوران موبائل فونز کی درآمدات پر انحصار برقرار

رواں مالی سال کےدوران بھی موبائل فونز کی درآمدات پرانحصاربرقرار، پاکستان نےگزشتہ 8 ماہ میں 364 ارب 68 کروڑروپے کے موبائل فونز درآمد کرلیے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کےپہلے8 ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات 31.10 فیصد، جبکہ فروری2026 میں سالانہ بنیادوں پر18.27فیصد بڑھ گئیں تاہم ماہانہ بنیادوں پرفروری میں موبائل فونز کی درآمدات میں13.35فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ جولائی 2025  تا فروری 2026 میں موبائل فونزکی امپورٹ 364 ارب 68 کروڑ روپےرہی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات 278ارب16کروڑ روپےتھی۔

دستاویز کے مطابق فروری 2026 میں پاکستان نے43 ارب 56 کروڑروپے کے موبائل فونزدرآمدکیے تاہم فروری2025 میں پاکستان نے36 ارب83  کروڑروپےکےموبائل فونز درآمد کیے تھے، جبکہ پاکستان نےجنوری2026 میں50ارب27 کروڑروپےکےموبائلزفونزدرآمدکیے تھے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں