spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سعودی عرب نے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد صورتحال پر سعودی عرب نے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

سعودی عرب نے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جو آج شام ریاض میں منعقد ہوگا۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور علاقائی سلامتی سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں رکن ممالک کو درپیش چیلنجز، باہمی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں بلایا گیا ہے جب خطے میں کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ایران کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملوں کی وجہ سے خلیجی ممالک کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے، روزانہ کی بنیادوں پر بڑے پیمانے پر پروازیں متاثر ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں