spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

عیدالفطر پر پاکستان میں کون سی فلمیں ریلیز ہوں گی؟

عید الفطر کے موقع پر پاکستان میں فہد مصطفیٰ ، مائرہ خان اور تابش ہاشمی کی ’آگ لگی بستی میں‘ سمیت دیگر فلمیں ریلیز ہوں گی۔

پاکستانی شائقین کو اس عید الفطر پر ٹی وی اسکرینز اور سینما گھروں میں بھرپور تفریح دیکھنے کو ملے گی۔

گزشتہ چند سالوں میں پاکستان کی فلم انڈسٹری مشکلات کا شکار رہی ہے، خاص طور پر  کورونا کے بعد فلموں کی بحالی ایک بار پھر متاثر ہوئی اور شائقین نئی فلموں کے انتظار میں رہے۔

تاہم اس سال عیدالفطر 2026 پر صورتحال بدلتی نظر آ رہی ہے، کیونکہ نئی فلمیں سینما گھروں میں ریلیز ہوں گی اور ساتھ ہی کچھ بڑی پاکستانی فلموں کے ورلڈ ٹیلی ویژن پریمیئرز بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلمیں

’آگ لگتی بستی میں‘

نامور اداکار ومیزبان فہد مصطفیٰ اور مائرہ خان اس عید پر بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے، یہ فلم ایک کامیڈی ایکشن فلم ہے جس میں لیجنڈری اداکار جاوید شیخ بھی شامل ہیں۔

معروف کامیڈین تابش ہاشمی بھی اس فلم سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں، فلم کی بھرپور تشہیر کی گئی ہے اور اب اس سے باکس آفس پر بڑی کامیابی کی امید کی جا رہی ہے۔

’بلھا‘

یہ فلم بھی عیدالفطر 2026 پر ریلیز ہوگی، جس کے ذریعے شان شاہد سلور اسکرین پر واپسی کر رہے ہیں، اس فلم میں وہ ایک ایسے کردار میں نظر آئیں گے جو مظلوموں کو انصاف دلانے کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔

’دہلی گیٹ‘

یہ بھی ایک بڑی پاکستانی فلم ہے جو اس عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں جاوید شیخ، شمعون عباسی، یاسر خان اور روما مائیکل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ٹی وی پر پریمیئر ہونے والی بڑی فلمیں:

’لو گرو‘

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم گزشتہ سال عید پر ریلیز ہوئی تھی اور اب اس کا پریمیئر عیدالفطر کے موقع پر ہوگا۔ یہ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے جسے ناظرین فیملی کے ساتھ انجوائے کریں گے۔

’نیلوفر‘

اس فلم کے ذریعے فواد خان نے بڑے پردے پر واپسی کی تھی، اگرچہ یہ باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہ ہو سکی، لیکن اب ناظرین اسے ٹی وی پر دیکھ سکیں گے، یہ فلم فواد خان اور ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے خاص تحفہ ہوگی۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘

یہ پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے، جس میں فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان اور ہمائمہ ملک نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، اس فلم کا بھی عیدالفطر پر ورلڈ ٹی وی پریمیئر کیا جائے گا۔

 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں