spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف  نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے عید کے موقع پر بڑا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ملازمین کو عیدالفطر کی چھٹیوں سے پہلے ہی تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔

اس حوالے سے وفاقی سرکاری محکموں کو ہدایات موصول ہو چکی ہیں اور تنخواہیں عید سے قبل ادا کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں