spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

عائزہ خان پاکستان کی شاہ رخ خان ہے، رابعہ انعم

پاکستان کی نامور میزبان واینکر رابعہ انعم نے اداکارہ عائزہ خان کو پاکستان کی شاہ رخ خان قرار دے دیا تاہم صارفین کا ماننا ہے کہ ماہرہ خان پاکستانی ایکٹنگ کوئین ہیں۔

رابعہ انعم ایک باصلاحیت پاکستانی ٹی وی میزبان اور کاروباری خاتون ہیں، جو کراچی میں اپنا بیوٹی سیلون بھی چلاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے میڈیا کیریئر کا آغاز نجی ٹی وی سے بطور نیوز اینکر کیا اور کئی سال تک وہاں خدمات انجام دیں، بعد ازاں انہوں نے یہ پیشہ چھوڑ دیا۔

آج کل وہ نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی اداکار دانش تیمور کے ساتھ کر رہی ہیں اور اپنی میزبانی کے باعث خوب تعریف سمیٹ رہی ہیں۔

رابعہ انعم خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں۔

چند روز قبل رابعہ انعم نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جس کی میزبانی احمد رندھاوا کر رہے تھے۔ اس پوڈکاسٹ میں رابعہ  انعم نے عائزہ خان کو پاکستان کا شاہ رخ خان قرار دے دیا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عائزہ خان پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی دونوں لحاظ سے شاندار ہیں، ان کی شخصیت اور ان کا آورا مجھے غیر معمولی لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ ایک بین الاقوامی اسٹار ہوتیں تو انہیں بہت زیادہ سراہا جاتا اور انہیں ٹاپ اسٹار کا درجہ دیا جاتا اگر وہ بھارت میں ہوتیں تو شاید ان کی حیثیت کچھ اور ہی ہوتی،  وہ پاکستان کی شاہ رخ خان ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا دانش تیمور کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی بہت اچھا رہا ہے، وہ نہایت مہربان، عاجز اور مثبت شخصیت کے مالک ہیں۔ ہم تقریباً 8 گھنٹے لائیو ہوتے ہیں اور وہ ہمیشہ مثبت توانائی سے بھرپور رہتے ہیں، اب مجھے سمجھ آتا ہے کہ وہ سپر اسٹار کیوں ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ رابعہ انعم کی اس رائے سے متفق نہیں ہیں۔

بعض صارفین کا کہنا ہے کہ صرف ماہرہ خان کے پاس وہ آورا اور عالمی پہچان ہے جس کا موازنہ شاہ رخ خان سے کیا جا سکتا ہے اس لیے وہ پاکستان کی ایکٹنگ کوئین ہیں۔

کچھ مداحوں نے یہ بھی کہا کہ صبا قمر اورہانیہ عامر بھی اس لقب کے لیے اتنی ہی موزوں ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں