spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بنگلادیش کی جانب سے تاخیر سے ریویو لینے پر پاکستان کی شکایت

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے بنگلا دیش کی جانب سے تاخیر سے ریویو لینے پر اپنی شکایت میچ ریفری کے پاس درج کرادی ہے۔

کرکٹ کی عالمی ویبسائٹ کے مطابق پاکستان کا مؤقف ہے کہ بنگلا دیش نے ریویو اس وقت لیا جب اس ڈیلیوری کا ری پلے بڑے اسکرین پر دکھایا گیا تھا، جو کھیل کے قوانین کے مطابق درست نہیں ہے۔

پاکستانی انتظامیہ کے مطابق اس فیصلے اور اس کے نتیجے نے بنگلا دیش کو کھیل میں ناقابلِ شکست پوزیشن حاصل کرنے میں مدد دی۔ اس سے پہلے پاکستان کو آخری دو گیندوں پر 12 رنز کی ضرورت تھی۔

رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کے بالر رشاد حسین نے گیند کرائی جو لیگ اسٹمپ پر آئی اور شاہین آفریدی سے دور گھوم گئی۔ آن فیلڈ امپائر نے اسے وائیڈ قرار دیا، تاہم بنگلا دیش نے مشاورت کے بعد ایل بی ڈبلیو ریویو لینے کا فیصلہ کیا، حالانکہ بظاہر گیند شاہین کو ٹچ نہیں ہوئی تھی۔

عام اصول کے مطابق ریویو کا فیصلہ ری پلے دکھائے جانے سے پہلے کیا جانا چاہیے تاکہ کھلاڑی اس سے متاثر نہ ہوں۔

پاکستان کا مؤقف ہے کہ بڑی اسکرین پر گیند کا ریویو دکھانے سے بنگلا دیش کو غلط فائدہ پہنچا اور یہ ریویو ممکنہ طور پر 15 سیکنڈ کے اندر نہیں لیا گیا۔ براڈکاسٹ میں ٹائمر ظاہر نہیں ہوا، لہٰذا یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ ریویو وقت پر لیا گیا یا نہیں۔

ریویو میں دیکھا گیا کہ گیند بیٹ کے نچلے حصے سے چھو کر گئی، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ گیند وائیڈ نہیں تھی۔ بنگلا دیش نے ریویو کھو دیا، مگر وائیڈ کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، اور آخری گیند پر پاکستان کو 12 رنز درکار تھے۔

شاہین آفریدی آخری گیند پر اسٹمپ ہو گئے اور مایوسی میں اپنا بیٹ اسٹمپ پر مارا۔ اس کے نتیجے میں بنگلا دیش نے 11 رنز سے فتح حاصل کی اور سیریز 2-1 سے جیت لی۔

یہ واقعہ پاکستان کے لیے اس سیریز میں دوسری متنازعہ صورتحال ہے، پہلے میچ میں سلمان آغا کو رن آؤٹ کیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے غصے میں اپنا بیٹ اور دستانے پھینک دیے تھے، جس پر انہیں ڈیمیریٹ پوائنٹ اور 50 فیصد میچ فیس جرمانہ دیا گیا، جبکہ مہدی حسن میراز کو 20 فیصد میچ فیس جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں